13 جنوری 2015 - 20:15
ایران کی داعش پر کڑی نظر

ایران کی وزارت داخلہ کے ترجمان حسین علی امیری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، داعش دہشتگرد گروہ پرمسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حسین علی امیری نے آج تہران میں ایک پریس کانفرنس میں تاکید کے ساتھ کہا کہ پڑوسی ممالک کے سیکورٹی حالات اور مسائل ایران کی سیکورٹی پر بھی اثرانداز ہوسکتے ہیں ، اسی بنا پر ان واقعات کا باریکی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ ایران کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے داعش کے ایران کی سرحدوں سے کافی دور ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کےفوجی اور سیکورٹی ادارے داعش پر پوری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسی بنا پر یہ دہشتگرد گروہ کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے خطرہ شمار نہيں ہوتا۔ امیری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ داعش مخالف اتحاد میں شامل ممالک پر ایران کو بھروسہ نہيں ہے اور وہ اس گروہ کے خلاف ان کی کاروائیوں کو قبول نہيں کرتا کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے خود جس گروہ کو جنم دیا ہے اسے ختم نہيں کریں گے۔ ایران کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے سرحدوں پر سیکورٹی قائم کرنے کے عمل میں پاکستان کے سنجیدہ نہ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد جانتے ہیں کہ ایران اپنے پڑوسیوں کی ارضی سالمیت کا احترام کرتا ہے لہذا وہ اس سے ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے اندر سے ایران کے خلاف اقدام کرتے ہيں اگرچہ فوجی لحاظ سے ان کے اقدامات کی کوئي حیثیت نہيں ہے۔

.......

/169